السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكَاتُه
تمام آحباب سے گذارش ھے کہ اپنے اپنے حلقوں میں دین دار ، اھلِ علم ، دیانت دار اور باکردار اُمیدواروں کو ووٹ دے کر اپنی شرعی ذمہ داری پوری کریں ۔ دینی جماعتوں کے علماء کرام آپ کے ووٹ کے سب سے زیادہ حق دار ھیں ، اُنہیں کامیاب کروا کر اس آمانت کا حق ادا کریں اور آخرت کے لئے آپنا آجر محفوظ کر لیں ۔ یہ بات یاد رکھیں کہ آپ نے اگر کسی قسم کے کسی لالچ میں آ کر یا کسی تعلق کی بنا پر یا ذات برادری کی وجہ سے یا بغیر سوچے سمجھے اپنا ووٹ کسی کرپٹ یا نا اھل کو دے دیا تو وہ جتنی بھی کرپشن کرے گا یا جتنی بھی نااھلیت کا مظاھرہ کرے گا تو قیامت والے دن اُس کے ساتھ یقیناً آپ کی بھی باز پرس ھو گی اور آپ کو بھی اس کا جواب دینا ھو گا ۔ اپنے ووٹ کا استعمال پوری ذمہ داری اور دیانت داری سے کریں ۔
وَمَا تَوْفِيْقِىٓ اِلَّا بِاللّـٰهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ O