رشوت
"یہ تو ایک تحفہ ہے جو رضامندی سے لیا اور دیا جاتا ھے اس میں کیا غلط ھے ؟
موسیقی
"یہ تو روح کی غذا ہے روحانی ترقی کے لئے بہت اکسیر ہے۔"
بدنظری
"ایک بار دیکھنا تو جائز رکھا گیا ھے پھر ایک بار دیکھنے میں کیا غلط ہے۔"
غیبت
"میں تو اس کے منہ پہ بھی یہ بات بول سکتا/سکتی ہوں۔"
سود کھانا
" یہ تو ساری دنیا کھاتی ہے۔" ( بینکنگ کے ذریعہ )
بیہودہ ناول پڑھنا
"ہم ناول کچھ سکیھنے کے لئے پڑھتے ہیں ان سے زندگی کے بہت سے سبق سیکھے جا سکتے ہیں۔"
کسی پر تہمت لگانا
"یہ تو پوری دنیا کہہ رہی ہے۔" ہم اکیلے تھوڑی یہ کہہ رہیں۔۔
حرام محفل
"بس ایک رات کی تو بات ہے کچھ ریفرشمنٹ بھی تو چاھیے ھوتی ہے۔"
بےپردگی
۔" پردہ تو آنکھ و دل کا ہوتا ھے اس طرح پردہ کرنا ضروری نہیں ہے۔"
ترکِ نماز
۔" جب تک گناہ بالکل نہ چھوڑیں تب تک نماز کا کوئی فائدہ نہیں فلاں نمازی نماز بھی پڑھتا ھے اور ہزار قسم کے گناہ بھی کرتا ہے۔ہم تو اس سے کم ھی گناہ کرتے ھیں پھر روزی کمانے کی مصروفیت بھی ھے روزی کمانا بھی تو فرض ھے وغیرہ وغیرہ
شراب نوشی
“اللّٰه تعالی غفورالرحیم ہے۔سب معاف کر دیگا”
شادیوں میں بے حیائی
"یہ فاتحہ یا جنازہ تھوڑی ہے ۔ یہاں میک۔اپ کرکے بےپردہ رہنے میں کیا غلط ھے “
اسراف
" پیسہ کس لئے ھوتا ھے خوشی کے مواقع پر بھی خرچ نہ کیا تو لوگ کیا کہیں گے۔"
عیاشی
۔" یہ چار دن کی زندگی ھے کونسا بار بار اس دنیا میں آنا ہے۔"
مسجد جا کر نماز باجماعت نہ پڑھنا
" مصروفیات بہت زیادہ ھیں مسجد جانے کا ٹائم ھی نہیں ملتا اس لئے مسجد جا کر نماز پڑھنا ممکن نہیں پھر نماز ھی تو پڑھنی ھے کہیں بھی پڑھی جا سکتی ھے گھر یا دوکان میں بھی جماعت کروائی جا سکتی ھے ویسے بھی اب زمانہ مسجد جانے والا نہیں رھا جان کی حفاظت کرنا بھی تو فرض ھے
ایسے بہانے سوچنے سے پہلے ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ قیامت کے دن ہماری زبان، ہمارے ہاتھ اور ہمارے پاؤں ہمارے اعمال ایک۔ایک عمل کی گواہی دیں گے.......!!
اللّٰه عزوجل ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل نصیب فرمائے،
آمیـــــــــن یا رب العـــالمین......