سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَر
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد ،
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آل مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد.
اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !
اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔
اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفاء میں بدل دے !
یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !
اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !
اے رحیم و کریم الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !
اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !
اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتا ہوں،
اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں اپنی اولاد کے لئے ہر آفت ، ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔
اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !
اے الله ! میری اولاد کے دلوں میں اپنی اور اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانبردار بنا لیجیئے !
اے الله! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !
اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے وافر حصہ عطا فرما !
اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔
اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !
اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے !
یا رحیم و کریم رب ! انہیں ھمیشہ عافیت ، عزت ، وسعت ، برکت اور سھولت والا حلال رزق عنایت فرما اور انہیں زندگی میں کھبی بھی اپنے علاوہ کسی اور کا محتاج نہ فرمانا
یا اللہ ! انہیں اپنی رحمتِ واسعہ سے وافر حصہ عنایت فرما اور ان کے دینی اور دنیاوی کاموں میں بے پناہ برکتیں عنایت فرما
یا اللہ! میری اولاد کو دین اور قرآن کی خدمت کے لئے قبول فرما انہیں اپنے راستہ میں دیر اور دور تک قبول فرما
یا الہ العالمین! میری سب اولاد کو قرآن پاک کے مدارس کو قائم کرنے والا اور ان کی سرپرستی کرنے والا اور ان کا مددگار بنا
یا اللہ! میری سب اولاد کو ھمیشہ قرآن پاک پڑھنے، اسے سمجھنے ، اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے والا بنا دے ان کے حفظ میں برکت عطا فرما اور ان کی نسلوں میں قیامت تک علماء اورباعمل حفاظ کا سلسلہ جاری فرما
*آمین ثم آمین یا سمیع الدعوات یا رب العالمین*
سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَر
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد ،
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آل مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد.
*آمین ثم آمین یا سمیع الدعوات یا رب العالمین*