عقیدۂ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* ( قسط: 112- آخری قسط)


اس دنیا میں بہت سے ایسے ملعون آئے جنہوں نے خدائی اور نبوت و رسالت کے دعوے کیے اور پھر ذلیل ورسوا ھو کر جہنم رسید ھو گئے ان ہی ملعونوں میں ایک ملعون مرزا غلام قادیانی ھے جو برصغیر میں پیدا ھوا اس ملعون نے تھوک کے حساب سے جھوٹے دعوے کیے

آنجہانی مرزا غلام قادیانی نے  بہت سے دعوؤں کے ساتھ ساتھ نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ  بھی کیا  تھا خیر  مرزا ملعون تو جہنم رسید ھو چکا گذشتہ کئی آقساط میں اس ملعون کے متعلق کافی تفصیل سے لکھا جا چکا ھے اب ھمارا آصل ھدف وہ لوگ ھی  ھونے چاھیں جو مرزائیت کے شیطانی جال میں پھنسے ھوئے ھیں ہماری قادیانیوں /مرزائیوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو کر غور کریں کہ مرزا قادیانی کو نبی ماننے والے اور اس کو جھوٹا ماننے والے کیا دونوں مسلمان ہوسکتے ہیں؟ ظاہر ہے کہ ہرگز نہیں کیونکہ مسلمان ہونے کے لئے تمام انبیاء کرام پر ایمان لانا ضروری ہے۔ کسی ایک نبی کا انکار بھی کفر ہے۔لہٰذا ثابت یہ ہوا کہ دونوں میں صرف ایک مسلمان ہے دوسرا نہیں۔ لہٰذا اب مسلمان ہونے کا مدارِ فیصلہ اس بات پر ہوا کہ آیامرزا قادیانی نبی ہے یا نہیں؟ کیونکہ قادیانیوں میں اور ہم میں سب سے بڑا جھگڑا یہی  ہے۔

اگر  قادیانی حضرات خود مرزا قادیانی کی کتابوں مثلاً روحانی خزائن، ملفوظات اور مجموعہ اشتہارات  وغیرہ کو غور سے اور غیر جانبدار ہو کر پڑھیں اور ان کا موازنہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کریں گے تویقینا اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ مرزا قادیانی کی باتیں تضادات، کفر، جھوٹ، مکاری، دغا بازی اور دجل و فریب سے بھری ہوئی ہیں۔ مرزا قادیانی کے کردار اور شخصیت کو پرکھیں ۔اس کی اپنی کتب اور اس کے صاحبزادگان کی کتب اور اس کے نام نہاد اصحاب کی کتب کے مطالعہ سے آپ کو بہت کچھ نظر آئے گا لیکن وہ کتابیں نہیں جو جماعتِ قادیانیہ  آپ کو پڑھانا چاہتی ہے بلکہ وہ کتابیں پڑھیں جو جماعت قادیانیہ غلطی سے شائع تو کرچکی ہے اوراب اس کو چھپانے کی پوری کوشش کر رھی ھے  مثلاً

 سیرت المہدی،کلمۃ الفصل وغیرہ۔ یہ بات دعوی کے ساتھ کہی جا سکتی ھے کہ ان کتابوں کو غیر جانبداری سے پڑھ کرآج تک ایک بھی شخص قادیانی نہیں ہوا ہاں ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں کہ ان کتابوں کو پڑھ کر بہت سے قادیانیوں کی آنکھیں کھل گئیں اور وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔


غور کرنے کا مقام ھے کہ قادیانی حضرات کو آخر کس چیز کی مجبوری ہے کہ وہ ایک جھوٹے شخص کے پیچھے لگ کر اپنوں سے بھی کٹ گئے ہیں اور اللہ پاک کو راضی کرنے کی بجائے جماعت قادیانیہ کے عہدیداروں اور ایک خاندان کی رضا اور خواہش کو ماننے پر مجبور ہیں اس خاندان نے خدا کے نام پر تمام قادیانی حضرات کا  ایمان، خاندان، اولاد، عزت و آبرو، وقت، مال، جائیداد غرضیکہ ہر چیز پر قبضہ کر کے اُنہیں  مزارعوں کی حیثیت دے دی ہے۔ ان سے زکوٰۃ کی بجائے ہر قسم کے ذاتی، جماعتی، سماجی اور نفسیاتی حربے استعمال کرکے بیسیوں چندے وصول کئے جاتے ہیں اور یہ خاندان خود چندوں سے مستثنیٰ ہے۔ غیر جانبداری سے اس کا اندازہ کیا جائے کہ  جتنی بیعتوں کے دعوے ہر سال کئے جاتے ہیں اس کا ہزارواں حصہ بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا ھے ؟ جھوٹی قسموں، جھوٹی پیشنگوئیوں اور مال وزر کی خواہش والے انگریز کے اس خود کاشتہ  خاندان سے قادیانی حضرات اپنی جان چھڑوائیں  اور اپنی اور اپنے خاندان کی عاقبت خراب ہونے سے بچائیں

یہ دنیا چند روزہ ہے لیکن اصل اور ہمیشہ کی زندگی آخرت کی زندگی ہے۔ اس کی فکر کرتے ہوئے مرزا قادیانی کے عقائد سے بریت کا اعلان کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلی غلامی میں آجائیں۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں مصنوعی عزت کے بدلے اس  اصل عزت سے نوازے گا کہ وہ اس کا اندازہ نہیں کرسکتے ان کے خوف کو امن اور آزادی میں بدل دے گا اور روز قیامت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ان کا حشرہوگا۔ اگر دل میں کوئی شبہات باقی ہیں تو انہیں دور کرنے کیلئے علماء کرام سے  رابطہ فرمائیں تاکہ ان کے ذہن کو مطمئن کیا جائے۔ دعا ھے اللہ پاک تمام قادیانی / مرزائی حضرات کو ہدایتِ کاملہ عطا فرمائے۔ 

آمین یا رب العالمین

عقیدۂ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے جو سلسلہ چند ماہ پہلے شروع کیا گیا تھا وہ آج اپنے اختتام کو پہنچ رھا ھے اللہ پاک ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اس معمولی سی کاوش کو قبول فرمائے -آمین

اللہ پاک لکھنے اور پڑھنے والوں کو  آخرت میں اس کا آجر عظیم  عنایت فرمائے اور قیامت والے دن ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کام کرنے والوں کے ساتھ حشر فرما دے - آمین


رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

صَلَّىٰ ٱللَّٰهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ

(آمیـــــــــــــن یارب العالمین)

Share: