عقیدۂ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (قسط : 108 )


* ملعون مرزا غلام قادیانی کی پیشگوئیاں*

(گذشتہ سے پیوستہ)


*اپنے متعلق پیشگوئیاں*


*مرزا غلام  ملعون کی 1922میں مرنے کی پیشگوئی*


حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا علامات قیامت میں سے ہونا اور آپ کا قیامت کے قریب آسمان سے نازل ہونا قرآن و حدیث سے ثابت ہے . اور یہ بات بھی حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے نزول کے بعد اس دنیا میں چالیس پینتالیس سال کے قریب قیام کریں گے اس کے بعد آپ کا انتقال ہو گا .

مرزا غلام ملعون نے جب یہ دعویٰ کیا کہ وہ وہی مسیح موعود ہے جس کی خبر حدیث میں دی گئی ہے تو لازماً یہ سوال پیدا ہوا کہ مرزا ملعون  مسیح موعود کے دعویٰ کے بعد کتنا عرصہ زندہ رہا . جب مسیح موعود کے بارے میں یہ خبر دی جا چکی تھی کہ انہوں نے چالیس برس زمین میں اپنا کام کرنا ہے تو کیا مرزا ملعون نے دعویٰ مسیح کے بعد چالیس سال کی مزید زندگی پائی تھی؟ مرزا غلام  ملعون کا بیٹا مرزا بشیر الدین تسلیم کرتا ہے کہ مسیح موعود چالیس سال زمین پر رہیں گے اس نے لکھا

حدیث ہے ...”عیسیٰ بن مریم چالیس سال تک رہیں گے اور پھر فوت ہو جائیں گے اور مسلمان انکے جنازہ کی نماز پڑھیں گے “ (حقیقۃ النبوۃ حصہ اول صفحہ189)

مرزا غلام ملعون نے بھی یہ بات مانی ہے . مرزا ملعون نے شاہ نعمت اللہ ولی کے ایک شعر کی تشریح کرتے ہوئے لکھا

” اس روز سے جو وہ امام ملہم ہو کر اپنے تئیں ظاہر کرے گا چالیس برس تک زندگی کرے گا اب واضح رہے کہ یہ عاجز اپنی عمر کے چالیسویں برس میں دعوت حق کیلئے بالہام خاص مامور کیا گیا اور بشارت دی گئی کہ اسی۸۰ برس تک یا اسکے قریب تیری عمر ہے سو اس الہام سے چالیس برس تک دعوت ثابت ہوتی ہے جن میں سے دس برس کامل گذر بھی گئے“ (روحانی خزائن جلد ۴- نشانِ آسمانی : صفحہ 374)

مرزا ملعون کی اس تحریر میں درج ذیل امور غور طلب ہیں .

1) مدعی مسیحیت اپنے دعویٰ کے بعد چالیس برس تک زندگی پائے گا .

2) مرزا ملعون  نے یہ دعویٰ چالیس سال کی عمر میں کیا تھا.

3) مرزا ملعون  کو اس کے خدا نے اسی سال عمر کی بشارت دی تھی



مرزا ملعون کی پہلی بات اسلئے غلط ہے کہ 

1) مرزا ملعون  نے مسیح موعود کے دعویٰ کے بعد چالیس سال نہیں پائے . مرزا ملعون نے 1891 ء میں مسیحیت کا دعویٰ کیا اور 1908 ء میں مر گیا . یہ اٹھارہ سال ہیں چالیس سال نہیں . اگر کسی قادیانی کو اس میں شک ہے تو وہ مرزا مسرور سے دریافت کر لے

2) مرزا ملعون  کے دعویٰ کے مطابق اس نے اسی سال کی عمر پانی تھی مگر اس نے 69سال کی عمر پائی اور مر گیا. اسلئے اسکی یہ پیشگوئی بھی غلط ثابت ہوئی .

3)مرزا ملعون  نے اپنی جس کتاب (یعنی نشان آسمانی) میں مذکورہ دعویٰ کیا ہے وہ کتاب مئی 1892 ء کی لکھی ہوئی کتاب ہے جو جون 1894 ء میں شائع ہوئی مرزا ملعون کے بیان کے مطابق اس کتاب کی تحریر کے وقت انکے دعویٰ مسیح موعود کو دس برس بیت چکے تھے اسکا معنی سوائے اس کے اور کیا ہے کہ مرزا ملعون نے ابھی تیس سال اور زمین پر قیام کر کے مرنا تھا . اب آپ 1892 ء میں اور تیس سال کا عدد جمع کریں تو یہ 1922 ء بنتے ہیں . گویا مرزا ملعون کو ابھی اس زمین پر 1922 ء تک قیام کرنا تھا .مگر  مرزا ملعون 26مئی 1908 ء کو اس زمین کے نیچے دبا دیا گیا اور اپنی مدت قیام سے 14سال پہلے  ھی مر گیا. اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ مرزا ملعون کی یہ پیشگوئی کہ میں مسیح موعود ہوں اور اپنے دعویٰ کے بعد چالیس سال اور زندہ رہوں گا جھوٹا دعویٰ تھا اور اسکی یہ پیشگوئی بھی جھوٹی نکلی چنانچہ وہ ناکامی اور بدنامی کا داغ لے کر دنیا سے گیا

اس کے علاوہ بھی مرزا ملعون نے اپنے متعلق اور بہت سی مضحکہ خیز پیش گوئیاں کیں جو وقت کے ساتھ ساتھ سب کی سب جھوٹ ثابت ھوتی رھیں اور مرزا ملعون اُن کی تاویلیں کرتا رھا اور اپنی پیروکاروں کو اپنی جھوٹی نبوت کا فریب دیتا رھا اور آخرکار یہ ملعون جہنم رسید ھو گیا

Share: