*صلاة الحاجات کا طریقہ*
اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نماز صلاة الحاجات کی نیت سے پوری توجہ سے پڑھیے پھر اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کرکے درود شریف پڑھیے، (یعنی تیسرا کلمہ اور درودِ ابراھیمی تین تین دفعہ پڑھ لیں ) پھر یہ دعا پڑھیے
لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ، أَسْأَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیمَةَ مِنْ کُلِّ بُرٍّ ، وَالسَّلامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ ، لاَ تَدَعْ لِی ذَنْبًا إِلاَّ غَفَرْتَہُ ، وَلاَ ہَمًّا إِلاَّ فَرَّجْتَہُ ، وَلاَ حَاجَةً ہِیَ لَکَ رِضًا ، إِلَّا قَضَیْتَہَا یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ.
اس کے بعد اللہ تعالی سے اپنی حاجات مانگیں اور پھر آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کرکے درود شریف پڑھ لیں
*صلاة التوبہ کا طریقہ*
تازہ وضو کرکے دو رکعت نماز توبہ کی نیت باندھے، بہتر یہ ھے پہلی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد قل یا ایہا الکافرون اوردوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورہٴ اخلاص پڑھے۔ اور سلام پھیرنے کے بعد اللہ سے رو کر گڑگڑاکر خوب معافی مانگے۔ گناہ کو یاد کرکے شرم و ندامت محسوس کرے۔ نفس کو ملامت کرے، پختہ عزم کرے کہ اب آئندہ گناہ نہ کرے گا۔ کسی کا حق واجب ہو تو اسے ادا کرے۔ کسی کی غیبت و بے آبروئی کی ہو تو اس سے سب کہا سنا معاف کرالے۔