ایمان کا سب سے بڑا ڈاکو “ملعون قادیانی


ایک مال کا  ڈاکو ھوتا ھے اس کا مطمع نظر بس مال لوٹنا ھی ھوتا ھے  اور ایک ایمان کا ڈاکو ھوتا ھے اس کا مقصد حیات ھی لوگوں کا ایمان لوٹنا ھوتا ھے زمانۂ حال میں ایمان کا بدترین ڈاکو ملعون قادیانی ھے چنانچہ ایک وقعہ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک محفل میں بیٹھے ایک صاحب بڑے فخر سے بتا رھے تھے  کہ میرا ایک قادیانی سے چالیس سال سے تعلق ہے لیکن اس نے تو مجھے کبھی گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کی، اس محفل میں  ایک بزرگ بھی بیٹھے تھے انہوں نے کہا کہ قادیانی ہو اور کسی مسلمان کا ایمان نہ لوٹے ایسا ممکن نہیں، قادیانیوں کی دشمنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور ان کے امتیوں سے ہے،قادیانی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھنے والے مسلمان کو ایمان  سے محروم کر دے اگر ایسا نہ ہو تو بھی وہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ یہ سچا پکا مسلمان نہ رہے، 

 جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا قادیانی نے کبھی آپ سے کوئی سوال بھی کیا تو کہنے لگا بہت سال پہلے ایک سوال کیا تھا لیکن میں اس کا جواب نہ دے سکا ،، جب اس سے پوچھا گیا کہ سوال کیا تھا تو وہ بولا کہ قادیانی نے مجھ سے کہا تھا کہ عیسیٰ علیہ سلام تو تمھارے عقیدے کے مطابق آسمان پر حیات ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے پردہ فرما گئے ہیں تو مجھے بتاؤ کہ ایک غیر افضل نبی اوپر ہے اور افضل نبی نیچے ہے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

 تو وہ بزرگ بولے کہ اس قادیانی نے تیرے دل میں   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے بارے میں شک ڈال دیا اب مجھے یہ بتا کہ ایمان شک کا نام ہے یا یقین کا نام ہے، تم کہتے ہو اس نے کبھی کچھ کہا ہی نہیں وہ تو تیرا ایمان ہی لوٹ کر لے گیا اور تجھے علم بھی نہ ہوسکا،

تو وہ شخص بولا کہ بزرگو ! پھر اس کا جواب کیا ہے تو وہ بولے تم نے ترازو دیکھا ہے جو بھاری حصہ ہوتا ہے وہ نیچے ہوتا ہے اور خالی اوپر ہوتا ہے تو پھر وہ بولے کہ فرشتے آسمان پر ہیں تو فرشتے افضل ہیں یا انبیاء افضل ہیں پھر وہ مسکرا کا بولے تو اپنے آپ کو دیکھ تیرے سر پر ٹوپی ہے اب بتا کہ ٹوپی افضل ہے یا دماغ افضل ہے پھر وہ کہنے لگے کہ یہ مت سوچ کہ کون اوپر ہے کون نیچے ہے یہ دیکھ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام کیا ہے وہ زمین پر ہیں لیکن ان کے جسم سے چھونے والی مٹی اللہ کے عرش سے بھی افضل ہے پھر انہوں نے کہا کہ ان ملعونوں سے دور رہا کرو یہ ایمان پر ڈاکہ ڈالنے والے بد طینت لوگ ہیں یہ خود تو جہنم میں جلیں گے ھی لیکن اپنے ساتھ تعلق والے مسلمانوں کو بھی جلا دیں گے.

اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس ملعون قادیانی فتنے سے محفوظ و مامون رکھے  ۔۔۔

آمین یا رب العالمین

Share: