ویلینٹائن ڈے منانے والوں کے لئے لمحہ فکریہ
سلیما ن بن یسار مشہور محدث ہیں سفر حج پر روانہ ہوے راستہ میں جنگل میں پڑاؤ ہوا رفقائے سفر کھانے کا انتظام کرنے کے لئے شہر چلدئے اور یہ مصروف صلاۃ ہوگئے ، ایک عورت خیمہ میں آکر کچھ مانگنے کا اشارہ کیا ، حضرت سلیمان رحمہ اللہ نے کچھ دینا چاہا تو اس عورت نے صاف کہدیا کہ ایک بیوی اپنے شوہر سے جو چاہتی ہے مجھے و ہ چاہئے ، یہ اچھا موقع ہے ہم دونوں جوان ہیں اور تنہائی بھی حاصل ہے ، انھوں نے سوچ لیا کہ یہ تو میری زندگی کی ساری کمائی پر آگ لگا دے گی ، جو جہنم تک لے جائے گی ، اس غم میں اس قدر روئے کہ اس عورت کو شرمندہ ہوکر بھاگنا پڑا ، اس کے واپس چلے جانے پر آپ رب کے شکر گذار ہوئے ، جب کعبۃ اللہ پہنچے اور ارکان سے فارغ ہوئے توخواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت ہوئی اور فرمایا کہ : سلیمان !مبارک ہوتم ولی ہوکر نبیوں جیسا کام کر دکھائے ،
( حیاء اور پاک دامنی ۱۸ : )
👈👈 جو لوگ مسلمان ہو کر کافروں کی رسم ویلینٹائن ڈے مناتے ہیں اُن کے لئے اس واقعہ میں بہت بڑا سبق رکھا ہے کہ یا تو تم اپنے بڑوں کی راہ پر چلو تاکہ اللہ تم کو تمہارے اسلاف کے ساتھ جنت میں اکھٹا کرے اور یا تم لوگ بے حیائی کو اپنا کر اِس کفری رسم ویلینٹائن ڈے کو منا کر کفار کی نقالی کرتے رہو تاکہ اللہ تم کو قیامت کے دن انہی کُفار میں شمار کرلے کہ تم ہی تھے جنہوں نے اللہ کے حکم اور رسول اللہ ﷺ کے طریقوں سے منہ موڑ کر کُفار کی عادات کو اپنا لیا تھا