حضرت احمد علی لاہوری صاحب ؒ کے بیٹے مولانا حبیب صاحب وہ حجاز میں رہتے تھے، وہ اپنے والد کی بالکل کاپی تھے اور ان کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ تھرمامیٹر ہیں حرام حلال کو ایک پل میں بتا دیتے۔
کسی نے حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا کہ حضرت آپ کی اولاد اتنی نیک، درویش اس کی وجہ؟
فرمایا:
*حلال کھایا* اور
*ہر نماز کی التحیات میں رب اجعلنی کے بعد* یہ دُعا پڑھی:
*رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اٍمَامًا*
(سورہ الفرقان، آیت 74)
یہ دُعا اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ مولا اگر میرے بیٹے کی، بیٹی کی میرے گھر کے کسی فرد پر کوئی آفت آئے یا کوئی پریشانی آزمائش، اللہ میری آنکھوں کو ٹھنڈک تو نہ پہنچی۔ تو مولا ایسا فرمادے کہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچادے، آمین۔
ہمیشہ مزدور کو مزدوری پہلے ملتی ہے یا آخر میں ملتی ہے۔۔؟ ظاہر ہے آخر میں دی جاتی ہے اور التحیات یہ آخری لمحہ ہوتا ہے عبادت کا۔ اور اللہ پاک نے فرمایا اب التحیات میں بیٹھا ہے یوں سلام پھیرے گا اور اس کامجھ سے گفتگو کا جو سلسلہ ہے ختم ہوجائے گا اور یہ دُنیا میں گم ہوجائے یا کسی کام میں گم ہوجائے، چلو اس کو مزدوری دے دو۔
یہ التحیات آخری لمحہ ہے مزدوری پانے کا۔ کتنا بڑا نکتہ ہے، التحیات میں دعاؤں کااہتمام کیاکریں۔
*اس دعاسے آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں،* اس دعا سے *نسلوں میں صالحیت* پیداہوتی ہے اور اللہ *غیب کے خزانوں سے صالح اور صالحیت پیدا کرتا ہے* اور ایمان پیدا کرتا ہے۔ اور نسلوں میں اللہ پاک *ایسی نعمتیں دیتا ہے کہ نسلیں اٹکتی نہیں، بھٹکتی نہیں، اور دلوں میں کھٹکھتی نہیں زندگی کے مسائل میں۔۔*
کیوں؟ اللہ نے اس دعا میں وعدہ کیا ہے کہ میں تمہاری بیوی اور اولادوں کو تمہارے لیے ٹھنڈک بناؤں گا۔ ٹھنڈک اس وقت بنے گی جب یہ مسائل نہیں ہوں گے۔
میرے پاس کئی کیس آئے کہ میاں بیوی کی ازواجی زندگی میں مسائل ہیں، محبت کی کمی ہے ان کی شکایت تھی میں نے کہا اس دعا کا اہتمام کرو اور کثرت سے پڑھو۔ *جب پڑھا تو ازواجی زندگی کی شکایت دُور ہوگئی، تلخیاں محبت میں تبدیل ہوگئیں۔* اس دعا میں یہ بھی تاثیر ہے انوکھی تاثیر ہے۔
میرے ایک استاد فرمانے لگے کہ:
بھائی *اس دعا کو ہر نماز کے بعد بھی اہتمام سے 3 مرتبہ اللہ سے مانگا کرو*۔ مانگتے وقت گھر والی / بچوں کا تصور کیا کرو۔ *یہی بات اپنی گھر والی کو بھی بتاو کہ وہ بھی ہر نماز بعد یہ کام کیا کرے، پھر دیکھو گھر کی زندگی کیسے بدلتی ہے۔*
والسلام عليكم