ماں باپ دنیا کا سب سے اھم اور خوبصورت تحفہ*


ﺟﺐ ﺗﮏ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ان ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ دلی ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺑﻦ ﮐﮩﮯ ﻣﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ،ﺁﺝ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ان بی ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺩﯾﮑﮭﺎ گیا ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺩﯾﺘﮯ ﺭﮨﮯ ، ﺍﻟﻠﻪ ﮐﺮﯾﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺳﻤﺠھ ﺩﮮ ، “ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﭘﺮ ﺭﺣﻢ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﮐﯽ .... 

ﺩﯾﻦ  اسلام ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﻣﻮﺟﻮﺩﺍﺕ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺭﮨﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺛﻮﺍﺏ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﮨﮯ ، ﭘﮩﻼ ' ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻠﮧ ' ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺍﭘﻨﮯ 'ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ.' ﻟﻮﮒ ﮐﺴﯽ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺟﺘﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﮐﺜﺮ ﻭﯾﺴﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﮯ ﺣﺼﻮﻝ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ رد ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻋﺮﺵ ﮨﻼ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ، والدین اس دنیا کی وہ واحد ہستیاں ہیں جن کی ساری زندگی بھی خدمت کی جائے تب بھی والدین کی ایک مسکراہٹ کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا ، ﺁﺳﺎﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺩﮦ ﺳﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﻓﮑﺮ ﮬﮯ . ﺍﺱ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮬ ﮐﮧ 

" ﺷﺎﯾﺪ ﮐﮧ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﺴﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ" 

لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف،  یاد رکھو ! خوشی بھی وہ ہیں ، نصیب بھی وہ ہیں ، دنيا کی بھیڑمیں قریب بھی وہ ہیں ، ان کی دعا سے چلتی ہے زندگی ، والدین کی خدمت کرنا کتنی بڑی نعمت ہے ، ﺍﺗﻨﺎ کچھ معلوم ھوجانے کے بعد اس دولت کو حاصل کرنے سے غافل رہنا کتنا عظیم خسارہ کتنی بڑی محرومی اوربد بختی ھوگی ؟؟ زندگی کی ﺟﺘنی سانسیں باقی ہیں اس نعمت کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ جمع کرلیں، خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے اورسمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائش کے لئے ہے، زندگی بہت مختصر ہے، زندگی کتنی مختصر ہے پتا نہیں؟، آپ ابھی سے اس پرعمل شروع کريں ، ان شآء ﺍﻟﻠﻪ تعالٰی دیکھیے گا آسانیاں کیسے آپ کی زندگی میں آتی چلی جائیں گی آئیے اپنے پیارے والدین کےلئے دعا ﮐﺮیں ......

 *إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا o اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے پیغمبر(صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم) پر رحمت یعنی درود بھیجتے ہیں مومنوں تم بھی پیغمبرصلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم پر درود یعنی رحمت اور سلام بھیجا کرو(سورۂ الاحزاب )

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ o اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ o ...... اے اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کے والدین پر رحم فرما ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرما اور ان کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرما اورہمیں ان کا فرمانبرداربنا اوران کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھنا، 

اے اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو والدین کے حقوق اور اپنے فرائض سمجھنے کی توفیق عطا فرما دے، اے اللہ ہمیں اپنے والدین کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما، اے اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما، 

اے اللہ جن کے والدین اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہیں انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما، ان سب کی مغفرت فرما،انہیں قبر کی سختی اورپکڑ سے بچا،  ان کی قبروں کو بقعہ نور بنا انہیں حشر کی ذلت ورسوائی سے بچا، انہیں جہنم کی آگ سے بچا،ان کی غلطیاں کوتاہیاں معاف فرما کرانہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرما، روز قیامت نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں تھماتے ہوئے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے پڑوس میں جگہ عطا فرما، 

اے اللہ جن کے والدین حیات ہیں ان پراپنا کرم فرما، ان پر سدا رحمت بركت عنایات فرما، اے الله انہیں اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا ، ان پر اپنا فضل اوراپنی رحمت نازل فرما ، 

اے الله انہیں ہر پریشانی دکھ درد بیماری آفت مصیبت انہونے حادثات سے محفوظ فرما  انھیں اپنے حفظ وامان میں رکھ 

اے اللہ جن جن کے  بھی والدین گھروں اسپتالوں میں بیمارہیں اللہ کریم سب کوشفا عطا فرما ، ﺍﮮ الله كريم تمام والدین کو سلامتئ ايمان و صحت كے ساتھ سدا خوش و خرم ركهنا ، ﺍﮮ اللہ رب العزت اس وقت کو قبولیت کی گھڑی بنا دے ، اے الله تیرے " کن" کے محتاج ہیں مولا قبول فرما لے یا ذُوالْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ یاالله ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما ، بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ

 آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن

Share: