*بسم الله الرحمن الرحيم*
*روزی حلال یا حرام ؟*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ انسان کوئی پرواہ نہیں کرے گا کہ جو اس نے حاصل کیا ہے وہ حلال سے ہے یا حرام سے ہے*
(صحیح بخاری)
*حقیقت یہ ھے کہ جس زمانہ کا حدیث بالا میں ذکر کیا گیا ھے وہ زمانہ آج ھم دیکھ رھے ھیں آجکل آکثریت کا حال تو یہی ھے کہ بس مال آنا چاھیے حلال سے ھو یا حرام سے اس کی قطعی کوئی پرواہ نہیں
مختلف حیلوں بہانوں سے رزق حرام کماتے کماتے یہ بیچارہ قبر کے پیٹ میں چلا جاتا ھے اور جن کے لئے یہ سب کچھ کرتا رھا وہ اس مال حرام سے عیش کر رھے ھوتے ھیں اور یہ بیچارہ قبر میں اس کی سزا بھگت رھا ھوتا ھے اور وہ اس کی قبر پر جانا بھی ایک بوجھ سمجھ رھے ھوتے ھیں یا پھر ان کے پاس اس کے لئے وقت ھی نہیں ھے*