والدین کی قبروں پر حاضری کا علم اھل قبر کو ھونا

 بسم اللہ الرحمن الرحیم 


محترم جناب مفتی صاحب 

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ


سوال : والدین کی قبروں پر جانے سے  کیا والدین کو خبر ہوتی ھے؟ اور کیا انکو اس سے کوئی فائدہ یا خوشی وغیرہ ہوتی ہے؟


الجواب وباللہ التوفیق : 

اپنے والدین یا اعزہ کی قبر پر جاکر ان  کو سلام کرنے  اور  ان کے لیے ایصالِ ثواب کرنے سے ان کو فائدہ  پہنچتا ہے، اور اس سے وہ خوش بھی ہوتے ہیں اور وہ سلام کا جواب بھی دیتے ہیں، اور زیارت کے لیے آنے والے کو اگر وہ دنیا میں پہچانتے ہوں تو  قبر پر آنے پر بھی اس کو پہچانتے ہیں، اور انسیت حاصل کرتے ہیں،  اس لیے اپنے اعزّہ کی قبر  اور قبرستان میں جہاں عبرت اور آخرت کی یاد تازہ کرنے کے لیے جانا چاہیے، اسی طرح ان کے ایصالِ ثواب اور رشتہ داری کا حق ادا کرنے کے لیے بھی جانا چاہیے۔ 

فقط واللہ اعلم بالصواب

آن لائن دارالافتاء علمائے دیوبند

Share: