وراثت میں بہن لازمی حصے دار

 اسلام و علیکم 

محترم مفتی صاحب

ایک شخص  کا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں تھیں اس نے مرنے سے پہلے اپنی تمام جائیداد اپنے بیٹے کے نام کر دی اب اس کی بہنیں اس سے اپنے حصے کا تقاضا کر رہی ہیں جو کہ اس کا باپ پہلے ہی اس کے نام کر چکا ہے اب اس کے لیے شریعت میں حکم کیا ہے کہ وہ اپنی بہنوں کو حصہ دینے کا پابند ہے کہ نہیں مہربانی کر کے جواب عنایت فرمائیں -شکریہ

۔۔

جواب الجواب

 اس شخص کی یہ تقسیم غیر شرعی اور کالعدم ہے

اور شرعی طریقہ سے سب وارثین میں جائیداد تقسیم کرنا ضروری ہے۔ 

واللہ عالم

دارالافتاء دیوبند

Share: