دعاء انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی برکت


حضرت مفتی شاہ محمد تفضل علی صاحب جب مؤرخہ 23 مارچ 2019 بروز ہفتہ کو حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم العالی کی خدمت میں ان پر قاتلانہ حملہ کے افسوس کے سلسلے میں حاضر ہوئے تو حضرت شیخ الاسلام نے ایک ایمان افروز بات فرمائی کہ جیسے ہی حملہ آوروں نے گولیوں کی برسات شروع کی تو میں نے گاڑی میں بیٹھے سب افراد سے پوچھا کہ کیا آپ لوگوں نے آج دعائے انس پڑھی تھی ؟

تو اہلیہ نے فرمایا جی میں نے پڑھی تھی اور پوتا پوتی نے کہا ابّی ہم نے نہیں پڑھی تو حضرت جی نے فرمایا، آپ لوگ تو بچے ہو اور ڈرائیور حبیب نے بتایا کہ میں نے بھی پڑھی تھی۔

حضرت فرماتے ہیں کہ یہ دعائے انس کا کمال ہی لگتا ہے جو گولیوں کی برسات کے بعد بھی اللہ تعالی نے ہمیں محفوظ رکھا۔

ڈرائیور حبیب بھی معمولی زخم کے بعد الحمد للہ  رو بصحت ھو گیا


دعائے انس بن مالک رضی اللہ عنہ دشمن کے شر سے بچنے کیلئے مفتئ اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مدظلہم العالی کی تجویز کردہ ہے۔


مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب مدظلہم العالی کے بقول یہ دعا ہر مسلمان کے پاس ہونی چاہئے اور روزانہ صبح ایک مرتبہ پڑھ لینی چاہئے تاکہ دشمن سے حفاظت رھے

#دعائےانس کے کلمات یہ ہیں :

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَدِیْنِی۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی اَھْلِیْ وَ مَالِیْ وَوَلَدِیْ۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی مَااَعْطَانِیَ اللہُ۔ اَللہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، وَاَعَزُّ وَاَجَلُّ وَاَعْظَمُ مِمَّااَخَافُ وَاَحْذَرُ عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَائُکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّکُلِّ شَّیْطَانٍ مَّرِیْدٍ۔ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ۔ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ اِنَّ وَلِیَّ اللہُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْکِتٰبَ وَھُوَ یَتَوَلَّی الصَّالِحِیْنَ

Share: