کرونا وائرس ختم کرنے کا بہترین طریقہ


ابن کثیر روایت کرتے ہیں کہ سن 478 ھجری میں شام، عراق اور حجاز کے علاقوں میں طاعون کی وباء پھیلی. اس میں لوگوں کو سخت بخار ہوتا، اسکی وجہ سے بیشمار چوپائے اور یہاں تک کہ جنگلی جانور بھی ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی شدید قلت ہونے لگی. اس وباء کے ساتھ تیز گرم ہوائیں اور طوفان بھی آیا جس کی وجہ سے بیشمار درخت جڑوں سے ہی اکھڑ گئے. لوگوں کو ایسے محسوس ہوا کہ جیسے قیامت آگئی ہو.


اس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے اس وقت کے عباسی خلیفہ "المقتدی باامراللہ" نے حکم جاری کیا کہ :

*سب لوگ ایک دوسرے کو نیکی کا حکم کریں اور گناہ سے روکیں*. 

پھر میوزک کے تمام آلات کو توڑ دیا گیا، شراب کی بوتلیں پھینک دی گئیں یا توڑ دی  گئیں ریاست میں موجود تمام بدکاروں کو جلاوطن کردیا گیا. جسکے تھوڑے ہی عرصے بعد بیماری ازخود ختم ہوگئی.

حوالہ کتاب :(البدایہ والنہایہ 13/216)


اگر ھم بھی کرونا وائرس کے عذاب سے بچنا چاہتے ہیں تو فورا ھر ھر گناہ سے توبہ کریں اور ہر طرح کا گناہ چھوڑ نے کا پکا عزم کریں اور ایک دوسرے کو نیکیوں کی تلقین کرتے رہیں. خود بھی نماز روزے، نوافل اور قرآن کی تلاوت کی پابندی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں. اپنے موبائل اور کمپیوٹر میں موجود تمام لغویات فوراً ڈیلیٹ کریں اور آئندہ کبھی موبائل میں گناہ کا سامان رکھنے سے توبہ کرلیں.

*اور یہ سب کرنے کے بعد اللہ تعالی  سے  اپنے گذشتہ گناہوں کی  رو رو کر اور گڑگڑا کر معافی مانگیں اور آئندہ گناھوں کے نہ کرنے کا  مصمم ارادہ کریں تاکہ رب العالمین  ھم پر رحم فرمائے اور ھمیں اس بلا سے نجات عطا فرمائے آمین یا رب العالمین*

Share: