کرونا وائرس ایک آزمائش


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ ۝ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

   اور ھم تمہیں ضرور آزمائیں گے کسی بھی خوف کے ذریعے ( وہ خوف دشمن کا بھی ھو سکتا ھے کسی نا دیدہ بیماری کا بھی کسی ناگہانی آفت کا بھی)فاقوں کے ذریعے،تمھارے اموال،تمھاری جانوں اور تمھارے ثمرات (کھیتی باری ) کے نقصانات کے ذریعے۔

اور صبر کرنے والوں کے لئے خوشخبری ھے۔ یہ وہ لوگ ھیں جب ان پر کوئی مصیبت آن پڑتی ھے تو یہ کہتے ھیں 

*انا للہ وانا الیہ راجعون *

کہ ھم اللہ کے لئے ھی  ھیںاور اسی کی طرف ھمیں لوٹ کر جانا ھے۔۔۔۔

نادیدہ جرثومہ جسے آج کل کرونا وائرس کا نام دیا جا رھا ھے  درحقیقت یہ بھی اللہ تعالی کے لشکروں میں سے ایک لشکر ھے جس سے  دنیاوی اعتبار سے بڑی سے بڑی سپر پاور بھی خوفزدہ ھے تمام تر ٹیکنالوجی زمین بوس ھو کر رہ گئی ھے اس سے  بہرحال یہ  بات تو ثابت ھو گئی  ھے کہ اللہ کے سوا کوئی سپر پاور نہیں ھے اللہ تعالیٰ نے اپنے مؤمن بندوں کے لئے قرآن پاک میں جا بجا نصیحتیں فرمائی ھیں  حضرت یونس علیہ السلام کی دعا کا ذکر فرما کر ھمیں مصیبت سے نکلنے کے لئے رھنمائی فرمائی ھے 

اس نادیدہ آفت سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور صبر کے ساتھ ساتھ

*لا الہ الا انت سبحانک

انی کنت من الظالمین* 

کا ورد کثرت سے کیجے۔ 

ان  شاء اللہ رب کریم ضرور رحم فرما دیں گے

آمین یا رب العالمین

Share: