مسلمانوں کےلیے’’ کورونا وائرس‘‘ یا کسی بھی دوسری وبا یا بیماری میں گھبرانے اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ احتیاطی تدابیر ، علاج معالجہ ، توبہ و استغفار ، مسنون دعاؤں ، تلاوت قرآن پاک اور دیگر مسنون اعمال کا اہتمام ، اللہ پاک کی طرف پوری دلجمعی کے ساتھ رجوع اور ثواب کی امید کے ساتھ اپنے معمولات کو جاری رکھیں اور بلاتصدیق و تحقیق بے بنیاد چیزوں یا افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
*حفاظت کی مسنون دعا*
حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص تین مرتبہ صبح کے وقت درج ذیل کلمات کہے تو شام تک اور شام کو کہے تو صبح تک کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچاتی (ترمذی ) اور ایک روایت میں ہے کہ اس پر کوئی ناگہانی آفت نہیں آتی ۔ (سنن ابوداؤد )
’’بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَیْءٌ فِی الاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِوَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ ‘‘
(۳ مرتبہ)
اس اللہ کے نام سے (دن شروع کرتا ہوں )جس کے نام کے ساتھ آسمان و زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
*موذی امراض سے حفاظت کی مسنون دعا:*
“اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ‘‘
(۳ مرتبہ)
اے اللہ ! میرے جسم میں صحت و عافیت عطافرما، اے اللہ! میری قوتِ سماعت میں عافیت عطا فرما! اے اللہ! میری قوتِ بینائی میں عافیت عطا فرما!آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔(مسند احمد)
*مختلف بیماریوں سے حفاظت کی جامع دعا :*
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَیِّیِئِ الْاَسْقَامِ۔
(ترجمہ)اے اللہ، میں تجھ سے برص، جنون،جذام اور تمام بری بیماریوں سے پناہ مانگتا ہوں۔(سنن ابو داؤد)
*کسی بیمار کے ساتھ کھاتے وقت کی دعا:*
اگر کسی بیمار کے ساتھ کھانا کھانے کا اتفاق ہو تو یہ دُعا پڑھ لیں:’’
بِسْمِ اللّٰهِ ثِقَةً بِاللّٰهِ وَتَوَكُّلًا عَلَيْهِ‘‘
(ترجمہ)اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں،اس پر بھروسا اور اعتماد کرتے ہوئے۔(ترمذی)
*بیمار کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے:*
بیمار لوگوں کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کریں اور یہ مسنون دُعا پڑھیں:’’
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰى كَثِيْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا‘‘
(ترجمہ) تمام تعریفیں اللہ کی ہیں ، جس نے مجھے اس تکلیف سے عافیت عطافرمائی جس میں تم مبتلا ہو اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق کے مقابلے میں بہتر بنایا۔ (ترمذی)
مختلف وبائی امراض اور ناگہانی مصائب و آلام سے محفوظ رہنے اور آفات سماوی و ارضی سے حفاظت کے لیے یہ وہ تعلیمات اور ہدایات ہیں،جو ہمیں ہمارے دین اور پیارے نبی حضرت محمدﷺ نے ہمیں دی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے كريم رب کی جانب رجوع کریں،توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنالیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی کے مرتکب نہ ہوں،اللہ اور اس کے رسول حضرت محمدﷺ کی رضا اور اطاعت کو اپنا شعار بنالیں،اسی میں دین و دنیا کی کامیابی اور آخرت میں نجات کا راز پوشیدہ ہے
اللہ پاک هم تمام مسلمانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے
آمین یا رب العالمین