رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کچھ چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنا

 جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ  نے اللہ کی  پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :


1. قرض سے۔ 

[بخاری: 6368]


2. برے دوست سے۔ 

[طبرانی کبیر: 810]


3. بے بسی سے۔ 

[مسلم: 2722]


4.جہنم کے عذاب سے۔ 

[بخاری: 6368]

 


5. قبر کے عذاب سے۔ 

[ترمذی: 3503]


6. برے خاتمے سے۔ 

[بخاری: 6616]


7. بزدلی سے۔ 

[مسلم: 2722]


8. کنجوسی سے۔ 

[مسلم: 2722]


9. غم سے۔ 

[ترمذی: 3503]


10. مالداری کے شر سے۔ 

[مسلم: 2697]


11. فقر کے شر سے۔ 

[مسلم: 2697]


12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ 

[بخاری: 6368]


13. جہنم کی آزمائش سے۔ 

[بخاری: 6368]


14. قبر کی آزمائش سے۔ 

[بخاری: 6368]


15. شیطان مردود سے۔ 

[بخاری: 6115]


16. محتاجی کی آزمائش سے۔ 

[بخاری: 6368]


17. دجال کے فتنے سے۔ 

[بخاری: 6368]


18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ 

[بخاری: 6367]


19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ 

[مسلم: 2739]


20. الله کی ناراضگی کے تمام 

کاموں سے۔ [مسلم: 2739]


21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ 

[مسلم: 2739]


22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ 

[نسائی: 5460]


23. ذلت سے۔ 

[نسائی: 5460]


24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ 

[ابن ماجہ: 3837]


25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ 

[ابن ماجہ: 3837]


26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ 

[ابن ماجہ: 3837]


27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ 

[ابن ماجہ: 3837]


28. برے اخلاق سے۔ 

[حاکم: 1949]


29. برے اعمال سے۔ 

[حاکم: 1949]


30. بری خواہشات سے۔ 

[حاکم: 1949]


31. بری بیماریوں سے۔ 

[حاکم: 1949]


32. آزمائش کی مشقت سے۔ 

[بخاری: 6616] کے


33. سماعت کے شر سے۔ 

[ابو داﺅد: 1551]


34. بصارت کے شر سے۔ 

[ابو داﺅد: 1551]


35. زبان کے شر سے۔ 

[ابو داﺅد: 1551]


36. دل کے شر سے۔ 

[ابو داﺅد: 1551]


37. بری خواہش کے شر سے۔ 

[ابو داﺅد: 1551]


38. بد بختی لاحق ہونے سے۔ 

[بخاری: 6616]


39. دشمن کی خوشی سے۔ 

[بخاری: 6616]


40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔

[نسائی: 5533]


41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔ 

[نسائی: 5533]


42. جلنے سے۔ 

[نسائی: 5533]


43. ڈوبنے سے۔ 

[نسائی: 5533]


44. موت کے وقت شیطان کے 

بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]


45. برے دن سے۔ 

[طبرانی کبیر: 810]


46. بری رات سے۔ 

[طبرانی کبیر: 810]


47. برے لمحات سے۔ 

[طبرانی کبیر: 810]


48. دشمن کے غلبہ سے۔ 

[نسائی: 5477]


49. ہر اس قول و عمل سے 

جو جہنم سے قریب کرے۔ 

[ابو یعلی: 4473]


50. کفر سے۔ 

[ابو یعلی: 1330]


51. نفاق سے۔ 

[حاکم: 1944]


52. شہرت سے۔ 

[حاکم: 1944]


53. ریاکاری سے۔ 

[حاکم: 1944]


"حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. "آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. 🥀

نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.🥀


اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے مانگی۔ 🥀


آمین یارب العالمین🥀

Share: