قبروں پر فاتخہ خوانی کرتے وقت دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا

 *السلام  علیکم ورحمة الله* *وبركاته*


*جناب مفتی صاحب*


*قبروں پر فاتخہ خوانی کرتے وقت دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا کیسا ھے۔۔رھنمائی فرمائیے*

...........


*وعلیکم السلام و رحمۃاللہ*


*الجواب وباللہ التوفیق*


مذکورہ طریقے پر ایصال ثواب اور دعا کرنا ناجائز نہیں ہے، ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا ثابت ہے، البتہ جہاں یہ شبہ ہو کہ لوگ یہ سمجھیں گے کہ یہ شخص میت سے مانگ رہا ہے تو وہاں ہاتھ اٹھائے بغیر ہی دعا کرنا بہتر ہے، 

آداب زیارت میں سے یہ بھی ہے کہ کھڑے ہوکر زیارت کرے اور ہوسکے تومیت کے پیر کی جانب سے آئے اور سورہٴ فاتحہ آیت الکرسی، سورہٴ اخلاص اور سورہٴ بقرہ کا اول وآخر حصہ وغیرہ پڑھ کر میت کے لیے ایصال ثواب کردے اور ہاتھ باندھے بغیر پڑھ لے اور دعا کے وقت رُخ قبلہ کی طرف کرلینا اچھا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم



دارالافتاء،

دارالعلوم دیوبند

Share: