سکونِ قلب


ایک نوجوان نے کسی بزرگ سے عرض کیا کہ حضرت "میں سکون چاہتا ہوں" ، آپ مجھے کوئی ايسا طریقہ بتا دیں كه مجھے سکون مل جائے

ان بزرگ نے فرمایا کہ پہلے تو ایک کام یہ کرو کہ اپنے فقرے میں سے "میں" نکال دو کیونکہ یہ تکبر کی علامت ہے اور اللہ تعالی کو تکبر بالکل  پسند  نہیں ہے

اور پھر دوسرا کام یہ کرو کہ اپنے فقرے سے "چاہتا ہوں" نکال دو کیونکہ یہ نفس کی خواہش ہے اور نفس کی خواہش ہلاکت کی طرف لے جاتی ہے

تو جب اپنے فقرے سے یہ دونوں چیزیں نکال دو گے تو باقی جو بچے گا وہ سکون هى ہوگا اور آپ حقوق العباد اور حقوق اللہ کا خیال رکھتے ھوئے بے لوث خدمت خلق اور  اللہ کا ذکر کرتے رہو تو سکون کی وہ دولت آپ کو مل جائے گی جو بادشاھوں کو بھی نصیب نھیں

،،،،،،

Share:

Related Posts: