*چند نصیحتیں خوشحال زندگی کی ضمانت*
1- دن کا آغاز نماز فجر، اذکاراور توکل علی الله سے کریں
2- گناھوں سے مسلسل معافی مانگتے رھیں، گناہ بھی معاف رزق میں بھی اضافہ
3- دعا نہ چھوڑیں، یہ کامیابی کی کنجی ھے
4- یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جارھے ھیں
5- سخت آندھیوں میں بھی امید کا دامن نہ چھوڑیں
6- انگلیوں کی خوبصورتی انکے ذریعہ تسبیح کرنے میں ھے
7- افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لااله الا الله
8- روپے پیسے سے فقیروں کی مسکینوں کی دعا خریدیں
9۔ خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ زمین بھر سونے سے بھی بھتر ھے، اسکی قدر کریں
10- زبان سے کوئی لفظ نکالتے ھوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ھونگے، بعض اوقات ایک مہلک ھو جاتا ھے
11- مظلوم کی بدعا اور محروم کی آہ سے بچیں
12- اخبار رسائل سے پہلے کچھ تلاوت قرآن کرلیں
13- آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں آپکا گھرانہ بھی آپکے راستہ پر چلیگا
14- آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ھے، اسکو نیکی میں لگاکر مقابلہ کریں
15- والدین کی قدر کیجئے انکو نعمت عظمی سمجھیں، رضائے الہی کا قریبی سبب ھے
16- آپکے پرانے کپڑے غریبوں کے لیئے نئے ھیں
17- زندگی انتہائی مختصر ھے غصہ نہ کریں، کسی سے بغض نہ رکھیں، رشتہ داریوں اور تعلقات کو خراب نہ کریں
18- آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار (اللہ تعالی )کا ساتھ حاصل ھے اسپر اعتماد کریں اور خوش رھیں
19- گناھوں سے اپنے لیئے دعا کی قبولیت کا دروازہ بند نہ کریں
20- مصیبتوں، مشقتوں حتی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مددگار ھے، اسکا سہارا لیں
21- بدگمانی سے بچیں، دوسروں کو بھی راحت پہنچائیں اور خود بھی راحت میں رھیں
22- تمام فکروں غموں کا سبب اپنے رب سے دوری ھے، اس دوری کو ختم کردیں
23- نماز کا اھتمام کریں، قبر میں یہی ساتھ جائیگی
24- نہ غیبت کریں نہ سنیں ، کوئی کررھا ھو تو اسکو بھی روکیں
25- سورۃ الملک کی تلاوت نجات کا باعث ھے
26- خشوع سے خالی نماز، آنسو سے خالی آنکھیں محرومی ھے، اس محرومی سے نکلیں
27۔ دوسروں کو تکلیف دینے سے بہت بچیں
28- تمام تر محبت الله اور رسول کے لیئے اور مخلوق کے لیئے اچھے اخلاق
29- جو آپکی غیبت کرے اسکو معاف کردیں وہ تو خود اپنی نیکیاں آپکی نذر کررھا ھے
30- نماز، تلاوت ، ذکر چہرہ کا نور، دل کا چین اور مزید نیک اعمال کی توفیق کا ذریعہ ھے
31- جو جہنم کی آگ یاد رکھے، گناہ سے بچنا اسکے لیئے آسان ھوجائے گا
32- جب رات ھمیشہ نہیں رھتی تو غم پریشانی کے بادل بھی چھٹ جائینگےاور تنگی آسانی سے بدل جائیگی
33- بحث مباحثہ چھوڑیے بڑے بڑے کام کرنے کو پڑے ھیں
34- نماز اطمینان سے ادا کریں باقی سارے کام اس سے بھت کم اہمیت کے ھیں
35- قرآن تک ہر وقت رسائی رکھیں، ایک آیت کی تلاوت بھی دنیا ومافیہا سے بہتر ھے
36- زندگی کی خوبصورتی ایمان کے بغیر نہیں
37-آخر مردہ یہ تمنا کیوں کریگا کہ وہ واپس آکر صدقہ کرے اس لیئے کہ وہ صدقہ کا فائدہ دیکھ لیگا۔ صدقہ کریں، مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سائے میں ھوگا۔
*بہت ممکن ھے پڑھنے والا لکھنے اور بھیجنے و الے سے زیادہ عمل کرلے۔*
🌺Ⓜ🌹