علم اور اھلِ علم

 علم اور اھل علم

————-

مولانا عمر صاحب پالنپوری رحمة اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ زندگی میں کبھی کسی عالم کی برائی مت کرنا اور کسی عالم کی ذات میں کوئی عیب مت نکالنا۔۔اگر تم نے کسی عالم کو برا کہا اور اسکے علم کو حقیر سمجھا تو اللہ تمہاری 10دس نسلوں تک کوئی عالم پیدا نہیں کریگا

استغفر اللہ،،،،

اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین


علماء کی توھین کا نتیجہ

۱ ) حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اگر علماء نہ ہوتے تو عوام الناس ڈھور اور ڈنگروں کی سی زندگی گزارتے. 


۲ ) *• شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی* نے لکھا ہے کہ اہانت علم اور اہانت اہل عالم کفر ہے.


۳ ) *• مولانا گنگوہی* فرماتے ہیں جو علماء ربانین کی حقارت کرتا ہے اس کی قبر کو کھود کر دیکھو اس کا منہ قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے.


۴ ) *• مولانا الیاس صاحب* سے کسی نے شکایت کی کہ حضرت مقامی علماء کام میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں 

اس پر حضرت نے غصہ سے فرمایا :خبردار آئندہ علماء کی شکایت کرنے سے پرہیز کرو ورنہ تمہارا ایمان پر خاتمہ نہ ہوگا             *( مجالس ابرار )*


۵ ) *• حضرت حسن بصری رحمه الله*  فرماتے ہیں کہ علماء کرام کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں تو لوگ ان سے راہ پاتے ہیں اور جب چھپ جاتے ہیں تو لوگ حیران و پریشان رہ جاتے ہیں اور عالم کی موت اسلام کا ایسا رخنہ ہے جس کی اصلاح قیامت تک ممکن نہیں

( تنبیہ الغافلین )


۶ ) علماء وارثینِ نبی ﷺ  ہیں جس نے علماء کو تکلیف دی اس نے اللہ کے نبی ﷺ کو تکلیف دی.  (مفہوم حدیث)


۷ ) اگر علماء کرام  اللہ تعالیٰ کے دوست نہیں  ھیں تو  پھر عالم بھر میں کوئی اللہ تعالیٰ کا دوست نہیں ھے 

حضرت سید رفاعی رحمہ اللہ 


۸ ) اللہ تعالیٰ علیم ہے علماء کو دوست رکھتے ہیں ۔ 

(امام غزالی / احیاء العلوم)


۱۰ شاہان اسلام اور ان کے اراکین سلطنت کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں اسلام کو ترقی دیں، علماء و مشائخ کا احترام کریں اور ان کو دوست رکھیں، اور ظالموں کا قلع قمع کرکے ملک کو عدل و انصاف سے آراستہ کریں تاکہ اہل ملک امن و سکون سے زندگی بسر کریں 

(شیخ عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ )


۱۱ علم کے معاملے میں قناعت نہیں کرنی چاہئے، عالم سے ہمیشہ تعلق استوار رکھنا چاہئے۔

(حضرت علی ثانی خواجہ سید علی ہمدانی رحمہ اللہ )


۱۲ عالم اور فاضل حضرات کے ساتھ صحبت رکھنا، جاہلوں سے پرہیز کرنا عقلمندوی کی نشانی ہے ۔

اللہ پاک ھمیں اس کی توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

Share: