سوال: مفتي صاحب جادو ختم كرنے کا کوئی عمل بتادیں
الجواب بعون الوہاب
محترم سائل:
آپ بیری کے سات پتے لیکر ھر پتے پر تین بار سورة بقرہ کے آیت نمبر 102 (واتبعوا ما تتلوا . . . . .) دم کریں تو یہ سات پتے ھیں ھر پتے پر پر تین بار پڑھنے سے 21 بار بن جائے گا پھر ان پتوں کو توڑ کر پانی میں ڈالا جائے .اس سے تھوڑا سا پانی لیکر جگ میں ڈال دیا جائے مسلسل ایک ھفتہ پیا جائے اور تھوڑا سا پانی لیکر بالٹی میں ڈالا جائے اور اس میں اور پانی ملا کر اس سے پاک جگہ پر غسل کیا جائے .
ان شاء اللہ سخت سے سخت سحر ختم ھوجائے گا .
واللہ اعلم