بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيم
" سورہ فاتحہ" قرآن مجید کی سب سے عظیم سورہ ہے (بخاری 4474)
ایک حدیث میں سورہ فاتحہ کو ایسا نور کہا گیا ہے جو پہلے کسی کو نہیں عطا کیا گیا (مسلم 817)
جس گھر میں" سورہ بقرہ" تلاوت کی جاتی ہے شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے (ترمذی 2877)
جو ہر نماز کے بعد" آیت الکرسی" کی تلاوت کرتا ہے اسے جنت میں داخلے سے صرف موت نے روک رکھا ہے (نسائی 30/6)
سوتے وقت" آیت الکرسی" کی تلاوت کرنے والے پر ساری رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ مقرر رہتا ہے اور ساری رات شیطان اس کے قریب نہیں آسکتا (بخاری 2311) .... ایک حدیث میں" آیت الکرسی" کو قرآن مجید کی سب سے عظیم آیت قرار دیا گیا ہے (مسلم 810)
جو شخص رات کے وقت" سورہ بقرہ" کی آخری دو آیات تلاوت کرے گا یہ اسے (ہر قسم کے نقصان شیطان اور تمام آفات سے بچاؤ کے لئے) کافی ہو جائیں گی (مسلم 807)
جو "سورہ کہف" کی ابتدائی دس آیات حفظ کرے کرے گا وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا جائے گا (مسلم 809)
جو شخص "سورہ الملک" کی تلاوت کرتا رہا توسورہ اس کے حق میں سفارش کرے گی حتی کہ اسے بخش دیا جائے گا (ترمذی 2886)
"سورہ اخلاص" اجر و ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابر ہے (مسلم 811)
ایک آدمی کو "سورہ الاخلاص" سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورہ کو ہر نماز کی قرآت کے اختتام پر پڑهتا تها الله سبحانہ و تعالٰی نے اس کی اس سورہ سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا (ترمذی 2901)
ہمارے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا (شیطان سے پناہ مانگنے کے لیے)" سورہ الفلق" اور" سورہ الناس" جیسی قرآن مجید میں اور کوئی سورہ نہیں (مسلم 814)
ﺍﮮ اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کو اس ﭘﺮعمل ﮐﺮنے کی توفیق عطا فرما ، ﺍﮮ اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرما, ﺍﮮ الله ہمارے گناہوں کو معاف کرکے ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرما, ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ , ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟ ﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, ﺍﮮ اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! تیرے حضور ہاتھ پھیلائے ہیں تو اپنے فضل و کرم اور رحمت و برکت سے ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔ بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِين