عدالت الہی یعنی آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین


دنیا کی عدالتیں اپنے اپنے قوانین کے مطابق فیصلے سناتی ھیں ان قوانین میں تغیر وتبدل بھی ھوتا رھتا ھے پھر ان قوانین کے مطابق جج فیصلہ صحیح کرتا ھے یا رشوت یا سفارش وغیرہ سے غلط فیصلہ کر دیتا ھے دونوں امکان موجود ھیں لیکن ایک عدالت اور ھے جس کے قوانین ھر قسم کے تغیر وتبدل سے پاک ھیں وھاں رشوت ، سفارش ، غلط گواھی اور غلط بیانی وغیرہ کا کوئی عمل دخل نہیں ھر ایک کو  سو فیصد انصاف اس عدالت سے ھی ملے گا  اس عدالت کے فیصلے آٹل  ھوں گی اور  فوری  نافذ العمل  بھی ھوں گےاسے آخرت کی عدالت کہا جاتا ھے اس عدالت کے جج خود اللہ پاک ھوں گے اس عدالت سے کوئی بھی ظالم بھاگ نہیں سکے گا یہاں ھر مظلوم کو اس کا حق دلوایا جائے گا

 ھم سب کو ایک دن اس عدالت میں ضرور حاضر ھونا ھے لھذا آخرت کی اس عدالت میں پیش ہونے سے پہلے اس کے  قوانین سے اگاہ ھونا بہت ضروری ھے ۔


‏1- *ساری فائلیں بالکل اوپن ہوں گی*

ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًاO

(سورة بني إسرائیل)

اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا۔


‏2- *سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہو گی*

‏وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌO ( سورة ق )

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا۔


‏3- *کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا*

‏وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ 

(سورہ ق)

میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ہوں۔


‏4- *آپ کے دفاع کے لیے وہاں کوئی وکیل نہ ہوگا*

‏اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًاO

(سورة بني إسرائيل)

لے! خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لے ۔  آج تو تو خود ہی اپنا حساب لینے کو کافی ہے۔


‏5- *رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گی*

‏يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَO

(سورة الشعراء)

اس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد۔ 


‏6- *ناموں میں کوئی تشابہ نہ ہوگا*

‏وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّاO

(سورة مريم)

تمہارا رب بھولنے والا نہیں۔


‏7- *اعمال تولنے کے لئے باریک پیمانہ ہوگا*

‏وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين O

(سورة الأنبياء )

قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو ۔  پھر کسی پر کچھ بھی ظلم  نہ کیا جائے گا ۔  اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے لا حاضر کریں گےاور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے۔


‏8- *کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا*

‏وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَO (سورة يس )

اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کیے جائیں گے۔


‏9- *فیصلے میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا*

‏مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّO(سورة ق)

میرے یہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے۔


‏10- *وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے*

‏يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ O(سورة النور )

جبکہ ان کے مقابلے میں ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔


‏11- *ساری فائلیں حاضر ہونگی*

‏أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ 

(سورة المجادلة )

جسے اللہ نے شمار  رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے۔


‏12- *کامیاب ھونے والوں کو فیصلہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا*

‏فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْO (سورة الحاقة )

سو جسے اس  کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو۔


*یاد رکھئے آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا دورانیہ چند سیکنڈ ھی ہے*


رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

آمین یا رب العالمین

Share: