کسی عالم دین کے بارے میں غلط بیانی كرنا
کیا کسی عالم دین کے بارے میں غلط بیانی كرنا جائز ہے؟ یا اگر بالفرض اس میں کوئی غلطی ہو جیسا کہ اج کل لوگ ان علمائے دین جو سیاست میں ہیں کے خلاف بہت زیادہ گندی زبان استعمال کرتے ہیں تو كيا یہ جائز ہے؟ ؟؟؟
الجواب
بسم الله الرحمن الرحيم
شریعت میں علماء کا مقام نہایت بلند و برتر ہے عوام پر ان کی تعظیم ضروری ہے، علماء کو برا بھلا کہنا ان کو گالیاں دینا، ان کی توہین کرنا جائز نہیں بلکہ بسا اوقات اس سے ایمان كے سلب هونے کا بھی خطرہ ہے، علماء نے صراحت کی ہے اگر عالم کی اہانت بمقابلہ امر دین و حکم شرع کے ہوتو اس سے آدمی کافر ہو جاتا ہے
۔ فی النصاب: من أبغض عالماً من غیر سببٍ ظاہرٍ خیف علیہ الکفر ․․․․․․․․ ویخاف علیہ الکفر إذا شتم عالماً أو فقیہاً من غیر سببٍ۔ (الہندیة: ۲/۲۷۰)

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاءدارالعلوم دیوبند