حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے سے مکمل قادیانی عقیدہ

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے سے مکمل قادیانی عقیدہ

يه بات ياد ركهيں كه لعنتي قادیانی کبھی بهي اپنا پورا عقیدہ نہیں بتاتے ، بلکہ صرف وفاتِ عیسیٰ  علیہ السلام پر زور دیتے ہیں ۔ پورا لعنتي قادیانی عقیدہ ہم آپ کو بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے كه 
 الله کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ان کے دشمنوں نے گرفتار کیا اور دو چوروں کے ساتھ  صلیب پر ڈال دیا ، آپ کے جسم اطہر پر میخیں لگائیں ، مارا پیٹا یہاں تک کہ وہ شدت تکلیف سے بے ہوش ہوگئے اور وہ لوگ (يهود) انہیں مردہ سمجھ کر چھوڑ كر چلے گئے
قادیانی، یہودی اور عیسائی عقیدہ میں صرف اتنا هي  فرق ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے عقيده كے مطابق  حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے صلیب پر ہی جان دے دی تهي اور صلیب پر ہی آپ کی موت ہوگئی تهي جب کہ لعنتي قادیانی کہتے ہیں کہ صلیب پر آپ کو ڈالا تو ضرور گیا اور آپ کو مارا پیٹا بھی گیا لیکن صلیب پر آپ کی موت واقع نہ ہوئی تهي بلکہ آپ مردہ سا ہوگئے تهے یعنی یہودی عیسائی اور قادیانی عقیدہ میں صرف " سا " کا فرق ہے ، اور یہ ماننا ہے لعنتي قادیانیوں کا کہ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 سال کے لگ بھگ تھی
لعنتي قادياني عقيده كے مطابق چونکہ آپ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام)صرف بے ہوش ہوئے تھے لہذا هوش ميں آنے اور اپنے زخموں کا علاج کرنے کے بعد آپ وہاں سے کسی طرح نکل کر ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے کشمیر چلے گئے تهے  ، اور وہاں مزید تقریباٙٙ 87 سال زندہ رہنے کے بعد آپ کی وفات ہوئی اور آپ کی قبر سری نگر کے محلہ خان یار میں ہے اور  چونکہ الله کے نبی عیسیٰ علیہ السلام  فوت ہوچکے هيں لہذا اب دوبارہ نہیں آسکتے 

یہ هے وه خلاصہ جو لعنتي مرزا غلام قادیانی اور اس کے پیروکاروں کی کتابوں اور تحریروں سے أخذ کیا گیا ہے ۔ يه بات بهي ريكارڈ پر هے كه مسلمانوں نے بارہا قادیانیوں مربیوں سے يه مطالبہ کیا ہے کہ اپنا یہ پورا عقیدہ ترتیب کے ساتھ ثابت کر دیں

 أول قرآن کریم سے ثابت كرديں

 دوم اگر قرآن کریم سے ثابت نہیں کرسکتے تو احادیث صحیحہ سے ثابت کر دیں

  سوم اگر احادیث صحیحہ سے بھی ثابت نہیں كرسكتے تو کسی صحابی کے قول سے ہی ثابت کر دیں

 چهارم  اگر  كسي صحابي كے قول سے بھی ثابت كرنا ممکن نہیں تو مرزا غلام قادیانی سے گزرے پہلے کے کسی مفسر ، محدث یا مجدد سے ہی ثابت کر ديں ۔

ثابت يه کرنا ہے كه
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہود نے گرفتار کر لیا تھا اور ان کو دو چوروں کے ساتھ صلیب پر چڑھایا اور انہیں مارا پیٹا گیا اور اذیت دی گئی اور وہ یہودی ان کو مردہ سمجھ کر چلے گئے وہاں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ٹھیک ہو کر کشمیر چلے گئے اور ان کی قبر سری نگر کشمیر میں ہے ۔ احادیث مباركه میں ان عیسیٰ ابن مریم کی نہیں بلکہ ان کے کسی مثیل کی خبر دی گئی ہے اور وہ مثیل نعوذ بالله لعنتي مرزا غلام قادیانی هي ہے" ۔

يه عقيده يه لعنتي گروه نه آج تك ثابت كرسكا نه اب ثابت كرسكتا هے اور نه تا قيامت ثابت كرسكے گا

نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے
ائے ہوئے هيںیہ بازو میرے آزم
Share: