عشرہ مبشرہ في الجنة

عشرہ مبشرہ في الجنة

عشرہ مبشرہ سے مراد نبی كريم صلی اللہ علیہ وآله وسلم کے وہ صحابہ كرام رضوان الله عليهم ہیں جنهيں أيك هي وقت ميں رسول كريم صلى الله عليه وآله وسلم كي زبان مبارك سے جنت كي بشارت ملي جن کا ذکر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ کی روایت کردہ مندرجه زيل حدیث مباركه میں ہے 
رواه عبد الرحمن بن عوف عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أنه قال: ابو بكر فى الجنة، وعمر فى الجنة، وعثمان فى الجنة، وعلي فى الجنة، و طلحة فى الجنة، و الزبير فى الجنة، و عبد الرحمن بن عوف فى الجنة، و سعد بن ابي وقاص فى الجنة، و سعيد بن زيد فى الجنة و ابو عبيدة بن الجراح فى الجنة 
( سنن ترمذی )
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ روايت کرتے ہيں کہ نبی كريم صلی اللہ علیہ وآله  وسلم نے أرشاد فرمایا
 ابوبکر( رضی اللہ تعالی عنہ) جنتی ہیں
عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) جنتی ہیں
عثمان (رضي اللہ تعالی عنہ) جنتی ہيں
علی (رضي اللہ تعالی عنہ) جنتی ہیں
طلحہ (رضي اللہ تعالی عنہ ) جنتی ہیں
زبیر (رضي اللہ تعالی عنہ) جنتی ہیں
عبدالرحمن بن عوف (رضي اللہ تعالی عنہ) جنتی ہیں
سعد بن أبي وقاص (رضي اللہ تعالی عنہ) جنتی ہيں
سعید بن زيد (رضی اللہ تعالی عنہ ) جنتی ہیں
ابوعبیدہ بن جراح (رضي اللہ تعالی عنہ) جنتی ہیں

ان صحابہ کرام 
رضوان الله عليهم کے علاوہ اوربھی کئى صحابہ كرام رضوان الله عليهم كو مختلف أوقات ميں جنت کی خوشخبری دی گئى ہے مثلا خدیجہ بنت خویلد رضي اللہ تعالی عنہا اورعبداللہ بن سلام  رضی اللہ تعالی عنہ اورعکاشہ بن محجن رضی اللہ تعالی عنہ وغیرہ بھی جنت كي خوشخبري پانے والوں ميں شامل ہیں چونكه مذكوره بالا صحابه كرام رضوان الله عليهم كے نام ایک ہی حدیث میں ذکر ہوئے هيں إس بنا پرانہیں "عشرہ مبشرة في الجنة " کہا جاتا ہے ۔ واللہ اعلم 
---------
Share: