گنبد خضراء
(نذرانه عقيدت)
سبز گنبد جو تم دیکھو گے تو زمانہ بھول جاؤ گے
کبھی جب مدينه طیبہ جاؤ گے تو آنا بھول جاؤ گے
تمہارے سامنے جو ھوگا کبھی جب بهي گنبدِ خضراء
نظر جم جائے گی اس پر إيسي كه ھٹانا بھول جاؤ گے
نہ اِتراؤ اپنے زیادہ حسن پر تم اے چاند ستارو
رخِ انور کے آگے تم بهي جگمگانا بھول جاؤ گے
نبی کے در کی سوکھی روٹیوں میں ایسی لذت ھے
بادشاهوں کے گھر کا تم كهانا پینا بھول جاؤ گے