سوشل میڈیا کا استعمال باعث ثواب بهي اور باعث عذاب بهي

لمحه فكريه
*********

سوشل میڈیا کا استعمال  
باعث ثواب بهي اور باعث عذاب بهي 

آج سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ اتنا زیادہ ہے کہ اس کا کوئی بدل نہیں وہ وقت دور نہیں کہ انسان کی شخصیت کے پہچاننے کا ذریعہ يهي سوشل میڈیا بن جائے گا اس لیے ضروری ہے کہ اس کے استعمال سے آگاہ ہونا چاہیے جس طرح اس کے استعمال كے قوانین دنیا کی گرفت سے آزاد نہیں اسی طرح يه الہی قوانین سے بھی آزاد نہیں۔ سوشل میڈیا کیونکہ دن و رات لوگوں کے استعمال میں ہے اس لیے ایک غلط پوسٹ یا تصویر 24 گھنٹے کا گناہ یا كوئى أچهي بوسٹ هميشه كا ثواب ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم مر جائيں مگر وہ پوسٹ یا تصویر ہمارے اعمال نیک یا بد میں اضافہ کا سبب بنتی رہے آپ كي ٹائم لائن ميں كيا محفوظ هے وه آپ كے مرنے كے بعد بهي محفوظ هي رهے گا اگر ٹائم لائن ميں ديني يا رفاهي باتيں موجود هيں تو مرنے كے بعد بهي جب تك يه محفوظ رهيں گي آپ كو إس كا ثواب ملتا رهے گا اور اگر خدانخواسته آپ كي ٹائم لائن ميں غليظ يا إيسي كوئى بهي شے موجود هے جو إسلام كے سنهرى آصولوں كي خلاف ورزي كے مترادف هو تو پهر يه بهت هي خطرناك صورت حال هے مرنے كے بعد بهي جب تك يه موجود رهے گي إس كا عذاب برابر ملتا رهے گا إس كي مثال يه هے كه اگر كسي شخص نے اپني زندگي ميں الله تعالى كي رضا كے لئے مسجد بنوا دي تهي تو أس كا ثواب مرنے كے بعد بهي اس كو ملتا رهے گا اور اگر كوئى شخص اپني زندگي مين سينما بنوا كر إس دنيا سے چلا گيا تو أس كا عذاب بهي اس كو إس سينما كي موجودگي تك پهنچتا رهے گا
اللہ تعالی سورہ يسين ميں فرماتا ہے
اِنَّا نَحْنُ نُحْىِ الْمَوْتٰى وَنَكْـتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُـمْ ۚ وَكُلَّ شَىْءٍ اَحْصَيْنَاهُ فِىٓ اِمَامٍ مُّبِيْنٍ (12)
بے شک ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے اور جو انہوں نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا اس کے أثرات كو لکھتے ہیں، اور ہم نے ہر چیز کو کتاب واضح (لوح محفوظ) میں محفوظ کر رکھا ہے
سوشل ميڈيا كے إستعمال ميں هميں حد درجه محتاط رهنا چاهيے كيونكه موت كا كوئى إعتبار نهيں كب اور كهاں آجائے اور پهر هم كچهـ تبديل بهي كرنا چاهيں تو يه ممكن نه هو هميں إس كے لئے علماءِ دين كي رهنمائى حاصل كرني چاهيے تاكه هم إس كے غلط إستعمال سے محفوظ ره سكيں إس كے لئے علماء كرام كيا فرماتے ہیں چند باتيں ملاحظه فرمائيں

اس کے زریعے حق کو نشرکریں اور اس کی بار بار تکرار کریں۔

 باطل کو اس کے ذریعے نيست و نابود کرنے كي مكمل اور مسلسل كوشش كریں۔

 غیر شرعی ( بے حجاب یا بد حجاب )تصاویر سے هر طرح سے پرہیز کریں۔

 ایسے بحث و مباحثے سے پرہیز کریں جو لا حاصل ہو۔

 ایسے لطیفے جو کسی شخص، قوم، مذہب یا مقدسات کی توہین کا سبب بن سكتے هوں ان سے مكمل پرہیز کریں۔

 غير مصدقه آحادیث،روایات، واقعہ، کہانی اور قصص ... کو نقل نہ کریں

 کسی چیز کو پوسٹ کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان حاصل کریں
کہ یہ قیامت میں آپ کے لیے نفع کا سبب بنے گى يا کہ ضرر کا۔

 اپنے آپ کو خیر کا متلاشي اور برائی کا تالا قرار دیں اور عملي طور پر إس كا نمونه پيش كريں تاكه دوسرے بهي إس پر عمل كرسكيں

 آپ جو کچھ بهي پوسٹ کریں گے وہ آپ کی رائے اور حمایت ہی سمجھی جائے گی۔

 کوشش کریں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دیں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو کریں

 دینی مسائل کو سیکھنے، اپنی تعلیم میں اضافہ اور اپنے نفس کی اصلاح، نیت کے اخلاص کے لیے استعمال کریں۔

 حق کو بیان کرنے میں شرم نہ کریں کیونکہ حق ہر چیز پر مقدم ہے

 آپ کی تصاویر، پوسٹ آپکی شخصیت و فکر کی نمائندہ ہیں سو إن ميں حد درجه إحتياط كريں
مثبت مقاصد كے لئے منفي مقاصد سے مكمل پرهيز كريں

اللہ رب العزت ہم سب کو اپنے خاص فضل سے ہدایت كامله عنايت فرمائے اور تا موت إستقامت نصيب فرمائے۔ 
(آمین ثم آمين)
Share: