چار قسم كے دل

چار قسم كے دل
مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے أرشاد فرمایا
دل چار قسم کے ہیں
 ایک تو صاف دل جو روشن چراغ کی طرح چمک رہا ہو
 دوسرے وہ دل جو غلاف آلود ہیں
 تیسرے وہ دل جو الٹے ہیں
 چوتھے وہ دل جو مخلوط ہیں

پہلا دل تو مؤمن کا دل ہے جو پوری طرح نورانی ہے
مؤمن كے دل ميں چاند كي طرح إيمان كي روشني جگمگا رهي هے
دوسرا دل کافر کا دل ہے جس پر پردے پڑے ہوئے ہیں
 اگر الله تعالى كي طرف سے هدايت كا فيصله هو جائے تو يه پردے هٹ جاتے هيں اور دل ميں روشني آجاتي هے
تیسرا دل خالص منافقوں کا ہے جو جانتا ہے اور انکار کرتا ہے
 يه بهت هي خطرناك صورت حال هے صراط مسنقيم كو جاننے كے باوجود إس سے محروم هے
چوتھا دل اس منافق کا ہے جس میں ایمان و نفاق دونوں جمع ہیں۔
ایمان کی مثال اس سبزے کی طرح ہے جو پاکیزہ پانی سے بڑھ رہا ہو اور نفاق کی مثال اس پھوڑے کی طرح ہے جس میں پیپ اور خون بڑھتا ہی جاتا ہو اب جو مادہ بڑھ جائے وہ دوسرے پر غالب آ جاتا ہے۔
Share: